ایف پی سی سی آئی کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد

0 82

وفاقی انجمن ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدرمحمد سلیمان چاؤلہ نے 16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں لاگو ہونے والے زبردست اضافے کی سختی سے مذمت کی ہے

پیٹرول میں 17.50 روپے اضافے سے اس کی قیمت 290.45 فی لیٹراور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 20.00 روپے اضافے سے 293.40 فی لیٹر ہوگئی ہے۔

گزشتہ چند مہینوں کے دوران متعدد بار حکام کو آگاہ کیا ہے کہ انہیں روسی خام تیل کی درآمد، یعنی تیل کے کارگو کو سنبھالنے میں ابتدائی مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

تیل کی ادائیگیوں ، ریفائننگ کے عمل اور تجارتی لین دین کے طریقہ کار میں ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہے۔ آج بین الاقوامی منڈیوں کے مقابلے میں 35 سے 40 فیصد تک سستا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.