سونا ہزاروں روپے مہنگا، قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

0 106

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 31 ڈالر اضافے کیساتھ 3052 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 2 سو روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 743 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 21 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 75 205 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.