واٹس ایپ کی متبادل بیپ پاکستا ن ایپلی کیشن متعارف کروادی گئی
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی متبادل ایپ ’بیپ پاکستان‘ متعارف کرادی۔ امین الحق نے ایپلی کیشن کو متعارف کرایا۔
مذکورہ ایپلی کیشن کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) بورڈ نے بنایا اور اسے ابتدائی طور پر وزارت کے اندر ہی استعمال کیا جائے گا۔
ایپلی کیشن کو متعارف کرائے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امین الحق نے بتایا کہ ’بیپ پاکستان‘ کو ابتدائی طور پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور این آئی بی ٹی کے افسران استعمال کریں گے۔