پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان
کاروبار کے اختتام تک انڈیکس 179 پوائنٹس مثبت ہو کر 48 ہزار 325 پر بند ہوئے، 22 کروڑ 69 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10 ارب روپے سے زائد رہی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس کاروباری دن میں ایک موقع پر 250 پوائنٹس کم ہوکر 47 ہزار 893 بھی ہوا لیکن کاروبار کے اختتام تک انڈیکس 179 پوائنٹس مثبت ہو کر 48 ہزار 325 پر بند ہوا۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 23 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 202 ارب روپے ہے۔