غزہ جنگ کی وجہ حماس ہے جو یرغمالیوں کو رہا کرنے پر تیار نہیں: اسرائیل

0 115

اسرائیل کے وزیر خارجہ گیدون ساعر نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کی وجہ حماس ہے جو یرغمالیوں کو رہا کرنے پر تیار نہیں۔

ابوظبی میں عرب ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں گیدون ساعر نے کہا کہ حماس کو غیر مسلح اور یرغمالیوں کی رہائی جنگ فوری ختم کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کی پٹی کا کنٹرول سنبھالنے کا ارادہ نہیں رکھتا، غزہ سے رضاکارانہ طور پر نکلنے والے فلسطینیوں کو مدد فراہم کی جائے گی۔

گیدون ساعر نے کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی اور عربوں کے زیر سرپرستی عبوری انتظامیہ کی سفارش کی ہے، لبنان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، حزب اللہ بڑی رکاوٹ ہے، لبنانی فوج جنوبی علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلے تو تعلقات میں بہتری آسکتی ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل شام میں کوئی مداخلت نہیں کر رہا، اپنی سرحدوں کو محفوظ کر رہا ہے، شام میں ترکیہ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.