قومی مفاد کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے: برطانوی و کینیڈین وزرائے اعظم

0 102

ٹرمپ ٹیرف پر برطانوی اور کینیڈین وزرائے اعظم نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی جنگ کوئی نہیں جیتے گا، قومی مفاد کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ صورتحال چیلنج ہے، عالمی معیشت کیلئے سنگین ہوسکتی ہے، تجارت کی راہ میں رکاوٹوں کو شراکت داروں کیساتھ مل کر دور کریں گے، قومی مفاد اور کرنسی کا تحفظ یقینی بنانے پر ہی امریکا سے آزاد تجارتی معاہدہ کریں گے۔

دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیرف سے امریکی کساد بازاری کے امکانات بڑھ گئے ہیں، اضافے سے کینیڈا کو نقصان پہنچے گا، اپنے آپ کو نقصان سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.