چینی کی قیمت 160 روپے فی کلو پر پہنچ گئی

0 148

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں 100 کلو چینی کی بوری 15 ہزار سے 15 ہزار 200 روپے میں بیچی جا رہی ہے، شوگر ملز ریٹ 14 ہزار 200 سے 14 ہزار 400 روپے فی 100 کلو ہے۔

چند ماہ قبل وفاقی حکومت نے چینی کے نرخ 98 روپے 82 پیسے فی کلو مقرر کئے تھے مگر چینی کی قیمت کا معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے سرکاری ریٹ پر عمل نہیں ہو رہا۔

پنجاب کین کمشنر نے بھی چینی ریٹ کے لئے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو مذاکرات کے لئے بلایا تھا، شوگر ملز نے عدالتی معاملہ طے ہونے تک مذاکرات سے معذرت کر لی تھی۔

ذرائع کے مطابق گنے کی امدادی قیمت میں اضافے کے جواز پر نئے کرشنگ سیزن سے چینی مہنگی کی گئی ہے، گزشتہ برس کے مقابلے چینی 60 روپے فی کلو مہنگی ہو چکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.