حماس کی غزہ میں جنگ بندی کی ضمانت پر تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے کی پیشکش

0 109

حماس نے پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بند کرنے کی ضمانت دی جائے تو تمام یرغمالیوں کی رہا کردیں گے۔

حماس رہنما نے قاہرہ میں مصر، قطر اور امریکا کے ثالثوں سے مذاکرات کے بعد عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنی افواج واپس بلانے اور انسانی امداد کی فراہمی کی ضمانت دے، مسئلہ یرغمالیوں کی تعداد کا نہیں اسرائیل کا معاہدے پر عمل درآمد سے انکار اور جنگ جاری رکھنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مصر کو آگاہ کیا کہ مزاحمتی ہتھیار فلسطینی عوام کا بنیادی حق ہے، مزاحمتی ہتھیاروں پر بحث نہیں کی جاسکتی، مصری تجویز میں مزاحمتی ہتھیاروں کی تخفیف کا واضح متن شامل تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.