نیا روز نیا ریکارڈ، سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

0 105

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 69 ڈالر اضافے کیساتھ پہلی بار 3395 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار ایک سو روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.