ازلی دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے سب سے پہلے میں خود کو پیش کروں گا: وزیراعظم آزادکشمیر

0 100

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملے پر ہم سب یک جان ہیں۔

قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری انوار الحق نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر ہم سب یک جان ہیں اور ہم افواج پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ازلی دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے سب سے پہلے میں خود کو پیش کروں گا۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے مزید کہا کہ حکومت نے ایک ارب کا ایمرجنسی رسپانس فنڈ قائم کر دیا ہے، خوراک، ادویات اور بنیادی ضروریات کے لیے انتظامات کیے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.