شام: صدارتی محل کے اردگرد کے علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملے

0 110

غاصب صیہونی حکومت نے شام کے دارالحکومت دمشق کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

دمشق کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے دمشق پر شدید حملہ کیا ہے۔

صیہونی ذرائع نے بھی نیتن یاہو کے دفتر کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے دمشق میں صدارتی محل کے ارد گرد کے علاقوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔ اس سے قبل صیہونی فوج نے شام میں دروزی اقلیتوں کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور جولانی انتظامیہ نے بھی ان کی سرکوبی پر خبردار کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.