غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت جاری، 31 فلسطینی شہید

0 4

غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اکتیس فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے خلاف جارحیت کا سلسلہ ایک بار پھر تیز کر دیا ہے اور مختلف علاقوں پر حملے کئے ہیں۔ فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران غزہ میں اکتیس فلسطینی شہید اور دسیوں زخمی ہوئے۔

اسپتال کے ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ بیشتر تعداد خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے۔ جبکہ ملبے تلے دبے فلسطینیوں کو باہر نکالنے کی کارروائي بھی جاری تھی۔ صیہونی فوجیوں نے البریج کیمپ میں ایک رہائشی مکان پر حملہ کیا جس میں پانچ فلسطینی شہید اور تین دیگر زخمی ہوئے۔

الجزیرہ کے نامہ نگار کے مطابق رفح پر بھی صیہونی حکومت کے حملے میں بھی پناہ گزینوں کی خیمہ بستی نشانہ بنی اور رہائشی مکانات تباہ ہوئے۔ خان یونس شہر پر بھی صیہونی جارحیت میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوئے۔ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ خان یونس کے مغرب میں المواصی میں پناہ گزینوں کے خیموں پر بھی صیہونی حملے میں بارہ فلسطینی پناہ گزین زخمی ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.