پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، امریکی رکن کانگریس

0 7

امریکی رکن کانگریس لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کیتھ سیلف نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

امریکی ری پبلکن اراکین کانگریس جیک برگمین اور کیتھ سیلف کے اعزاز میں نیویارک کے ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

شرکا نے پہلگام واقعہ سے پیدا کشیدگی اوربھارت کی جانب سے جنگی جنون کی جانب اراکین کانگریس کی توجہ دلائی۔

پاکستانی امریکن تنویر احمد نے اراکین کانگریس سے کہا کہ قیام پاکستان سے ابتک پاکستان کیخلاف بھارت کئی فالس فلیگ آپریشنز میں ملوث رہا ہے۔ اس بار بھی پہلگام واقعہ کے دس منٹ کے اندر ہی ایف آئی آر درج کرلی گئی جبکہ جس جگہ فائرنگ کی گئی تھی وہاں سے پولیس اسٹیشن کا ایک گھنٹے کا فاصلہ تھا۔ یہی نہیں الزام بھی پاکستان پر عائد کردیا گیا مگر ثبوت نہیں دیے گئے۔تنویر احمد نے سوال کیا کہ آخرایسے ماحول میں امریکا کیا کردار ادا کرے گا؟

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، امریکی رکن کانگریس

امریکی رکن کانگریس جیک برگمین نے کہا کہ تنویر احمد نے جس سطح کی تفصیلات بتائی ہیں، وہ انہیں سُن کر اس معاملے کو جان رہے ہیں تاہم اتنا ضرور کہیں کہ شاید یہ نااُمیدی کی سی بات لگے مگر حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں انسان بستے ہیں جو بطور غلطی کے پتلے کے اسے ناکام بنا رہے ہیں۔

جیک برگمین نے کہا کہ اس معاملے میں امریکا کو اپنے ہم خیال آزاد ممالک کے ساتھ اتحاد کے زریعے دنیا بھر میں مثال قائم کرنی چاہیے کہ دنیا کے مختلف حصوں میں اور تاریخ کے مختلف ادوار میں نتائج مختلف بھی ہوسکتےہیں۔

امریکی رکن کانگریس کیتھ سیلف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل عشروں سے جاری ہیں۔ یہ دونوں اہم اقوام ہیں۔ پاکستان کی آبادی پچیس کروڑ اور بھارت کی آبادی ایک ارب چالیس کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ یہ دونوں ایٹمی قوتیں ہیں۔

کانگریس مین کیتھ سیلف نے شرکا کو بتایا کہ انہوں نے امریکا کی اسپیشل فورسز میں نیوکلیئر دستے کی کمان کی تھی۔ ہم اپنی پشت پر نیوکلیئر سوٹ کیس لے کرچلتے تھے۔ انہوں نے اسٹریٹیجک نیوکلیئر واچ کے طور پر بھی ایک سال خدمات انجام دی تھیں جہاں انہیں جنگی منصوبوں کا بھی علم تھا۔ انکا کام ہی یہ تھا کہ ان منصوبوں کو پڑھیں اور ایسے منظر نامے پر عمل کریں جیسے پنٹاگان یا نارڈ کو تباہ کردیا گیا ہو۔ اس لیے وہ کہتے ہیں کہ ایٹمی جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

کانگریس مین کیتھ سیلف نے کہا کہ کوئی بھی جنگ ایک بار شروع ہوجائے تو آپ اسے کنٹرول نہیں کرسکتے۔ یہ اس سمت چلی جاتی ہے جسے آپ جانتے تک نہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت اور پاکستان اپنے اختلافات حل ہونے تک انہیں نچلی سطح پر رکھیں گے کیونکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ کا تصور کرنا بھی محال ہے۔

شرکا نے توقع ظاہر کی کہ بھارت کی جانب سے پیدا جنگی ماحول کو ختم کرنے میں امریکا کردار ادا کرے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.