بھارت: پاکستانی خاتون سے شادی چھپانے پر خصوصی پولیس فورس کا اہلکار برطرف

0 114

بھارت میں خصوصی پولیس فورس کے ایک جوان کو پاکستانی خاتون سے شادی چھپانے پر نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات خصوصی پولیس فورس کے اہلکار کو پاکستانی خاتون سے شادی چھپانے پر برطرف کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سی آر پی ایف کے اہلکار کو ایک روز پہلے جموں کشمیر سے بھوپال ٹرانسفر کیا گیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ پولیس اہلکار منیر کی اہلیہ مینل خان کو بھی بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی گئی تھی مگر پھر بھارتی عدالت نے انہیں مزید 10 دن بھارت میں رہنے کی اجازت دی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.