سونے کی فی تولہ قیمت میں 7000 روپے سے زائد کا اضافہ

0 117

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 7 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 7800 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 6687 روپے اضافے سے 3 لاکھ 68 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 76 ڈالر اضافے سے 3316 ڈالر فی اونس ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.