جنگ عظیم دوم کے خاتمے کے 80 سال مکمل، برطانیہ میں سرکاری سطح پر تقریب

0 125

جنگ عظیم دوم کے خاتمے کے 80 سال مکمل ہونے پر برطانیہ میں سرکاری سطح پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، تقریب کے دوران فوجی پریڈ، پارلیمنٹ اسکوائر سے بکنگھم پیلس تک مارچ کیا گیا، شاہ چارلس سمیت شاہی خاندان بھی پریڈ دیکھنے کیلئے موجود تھا۔

جنگ عظیم دوم میں نازی جرمنی نے ہتھیار ڈال دیئے تھے، جس کو قبول کرکے برطانیہ اور اس کے اتحادیوں نے 8 مئی 1945 کو فتح کا دن قرار دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.