بھارتی کے سینیئر صحافی سدھارتھ ورادا راجن نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
سدھارت ورادا راجن نے کہا ہے کہ نریندرمودی لوگوں کو گمراہ کرنےمیں ماہر ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ جیسے وہ پاکستان پرالزام دے رہے ہیں کہ جنگ رکوانے کےلیے پاکستان بھاگا بھاگا امریکا کے پاس گیا، جبکہ حقیقت میں بھارت نے ایسا کیا تھا۔
صحافی کےمطابق موجودہ صورتحال میں پاکستان سمجھتا ہےکہ اس نے مسئلہ کشمیرکو دوبارہ زندہ کردیا ہے جسے امریکا بھِی سپورٹ کررہا ہے۔
اسی طرح بھارتی صحافی نے اپنی فوج کو ہونے والے ناقابل تلافی نقصان کا ذکر کرتےہوئے لکھا ہے کہ مودی کو اچھی طرح معلوم تھا کہ مسئلے کا جنگی حل نہیں ہے لیکن اس کےباجود انہوں نے یہ راستہ اختیار کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نے ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا تھاکہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کر رہی تھی مگر کامیاب نہیں ہوئی پھر بھارت نے پاکستان کی ائیربیسز پرحملہ کیا۔
انہوں نے بتایاکہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پرنہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میزپرآنے پرمجبور ہوا اور پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کوپیچھے ہٹنے پر مجبورکردیا۔
امریکی صحافی کا کہنا تھاکہ امریکی وزیرخارجہ نے سعودی عرب اور ترک حکام سے رابطہ کیا، سعودی اورترک حکام سے رابطے کے بعد سفارتی طریقے سے معاملہ حل ہوا اور سیزفائر ممکن ہوا۔