بھارت کا پاکستان کی جانب سے رافیل طیارے مار گرانے کا بالواسطہ اعتراف

0 4

بھارت نے بالواسطہ طورپر رافیل طیارے پاک فضائیہ کے ہاتھوں گرائے جانے کا اعتراف کرلیا۔

بھارت کی مسلح افواج کے افسران نے میڈيا بریفنگ کی۔ اس دوران بھارتی ائیر مارشل اے کے بھارتی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ رافیل طیارہ گرائے جانے کی تصدیق کرتے ہیں؟ اس کے جواب میں کہاکہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں اور میں اس سے زیادہ تفصیل نہيں بتاسکتا، اس سے فریق مخالف کو فائدہ ہوتا ہے۔

پاکستانی طیاروں کے مار گرائے جانے کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ طیارے مار گرائے ہیں لیکن بھارت کے پاس ان طیاروں کا ملبہ نہیں ہے۔

بھارتی ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے کہاکہ پاکستان سے جھڑپوں میں ان کے پانچ فوجی مارے گئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں 9 ٹھکانوں کونشانہ بنانے دعویٰ بھی کیا، ان اک کہنا تھاکہ پاکستانی ہم منصب سے گزشتہ روز بات چیت میں سیز فائر کا فیصلہ ہوا، مزيد بات کل دوپہر ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی جس کا مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا اور 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی جہاز گرائے اور گزشتہ رات میں آپریشن بُنیان مّرصُوص لانچ کیا۔

پاکستان کے تباہ کن جواب میں بھارتی دفاعی نظام نیست و نابود ہوگیا اور دشمن فوج نے نقصان کا اعتراف کرلیا۔

بھارتی حکام کی جانب سے اس سے قبل 3 طیارے گرنے کی تصدیق کی گئی تھی تاہم اب پہلی بار بھارتی فضائیہ نے بالواسطہ طورپر رافیل طیارے پاک فضائیہ کے ہاتھوں گرائے جانے کا اعتراف کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.