بھارتی اپوزیشن کا آپریشن سندور اور جنگ بندی پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانےکا مطالبہ

0 3

بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم مودی سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا ہےکہ مودی حکومت پہلگام حملےکے بعد آپریشن سندور اور جنگ بندی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرے۔

ایوان زیریں میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم مودی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اپوزیشن کی درخواست ہےکہ وزیراعظم پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائیں، عوام کے نمائندوں کا پہلگام حملے، آپریشن سندور اور ٹرمپ کی اعلان کردہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال کرنا بہت ضروری ہے۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ یہ آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہم سب کے مشترکہ عزم کے اظہارکا ایک موقع ہوگا، مجھے یقین ہےکہ وزیراعظم اس مطالبے پر سنجیدگی سے اور فوری غور کریں گے۔

بھارتی ایوان بالا کے اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھرگے نے بھی حکومت سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.