5 برس میں برآمدات 60 ارب ڈالر تک پہنچانے کیلئے وزارتوں سے بزنس پلان طلب

0 8

5 برسوں میں برآمدات 60 ارب ڈالر تک پہنچانے کیلئے وزارتوں سے بزنس پلان طلب کر لیا گیا۔

پلاننگ کمیشن کے مطابق برآمدات ہدف حاصل کرنے کیلئے ایگریکلچر، صنعت، مینوفیکچرنگ، سروسز سیکٹر کی نشاندہی کی گئی ہے۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، ماننگ اینڈ منرلز سمیت 8 سیکٹر کی گروتھ برآمدات ہدف پورا کر سکتی ہیں، "میڈ اِن پاکستان” کوالٹی، پروڈکٹیوٹی اور پائیداری کا نام ہونا چاہیے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عالمی مارکیٹ کے سخت مقابلے میں جیتنے کیلئے تیز رفتار سے برآمدات بڑھانا ہونگی، وزارت تجارت کو برآمدات بڑھانے کیلئے صوبوں کیساتھ ہم آہنگی بڑھانے کی ضرورت ہے۔

وزیرمنصوبہ بندیکا کہنا تھا کہ 2035 تک ملکی اکانومی کا سائز 1 ٹریلین ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے، برآمدات کا ہدف 60 ارب ڈالر بڑھانے کیلئے ٹارگٹ کو اولین ترجیح دی جائے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.