عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

0 7

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 104 ڈالر کمی کیساتھ 3221 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 917 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 40 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 91 ہزار 923 روپے کی سطح پر آگئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.