جامشورو: کار اور موٹرسائیکل میں تصادم، 4 سالہ بچہ اور خاتون جاں بحق

0 6

جامشورو میں کار اور موٹرسائیکل میں تصادم سے 4 سالہ بچہ اور خاتون جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثہ جامشورو کے علاقے تھرمل پاور ہاؤس کے قریب پیش آیا، کار اور موٹرسائیکل میں تصادم اتنا شدید تھا کہ خاتون اور بچہ موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری فری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

امدادی ٹیمیوں نے فوری طور پر جاں بحق ہونے والے بچے، خاتون کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے بھی واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.