ممالک کے درمیان پراکسی وار کا خاتمہ اور ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہوں: امریکی صدر

0 8

 

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے وہ ممالک کے درمیان پراکسی وار کا خاتمہ چاہتے ہیں اور ایران کے ساتھ ایک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

 

سعودی عرب کے دورے پر موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شام کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک نئی شروعات کے لیےشام پر سے پابندیاں اٹھائی گئی ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ممالک کے درمیان پراکسی وار کا خاتمہ چاہتا ہوں اور ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہوں۔

 

گزشتہ روز بھی امریکی صدر نے کہا تھا اگر ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر سخت معاشی پابندیاں عائد کریں گے۔

 

دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کا امریکی صدر کا فیصلہ قابل تعریف ہے۔

 

ان کا کہنا تھا خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے جی سی سی امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، سعودی عرب یوکرین کے بحران کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

 

یاد رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ روز پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے جہاں دونوں ممالک کے درمیان 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.