فلسطینیوں کو کھوکھلے بیانات کی کوئی ضرورت نہیں، عرب لیگ کے سربراہی اجلاس پر جہاد اسلامی کا سخت ردعمل

0 106

تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے عرب سربراہی اجلاس پر تنقید کرتے ہوئے زبانی بیانات کو فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ناکافی قرار دیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم جہاد اسلامی نے بغداد میں ہونے والے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے اختتامی اعلامیے پر سخت ردعمل دیا ہے۔ تنظیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک عرب ممالک عملی طور پر غزہ میں جاری نسل کشی کو روکنے، سرحد پر رکی ہوئی انسانی امداد کو داخل کرنے اور قحط کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوتے تب تک تمام جاری کردہ بیانات اور مطالبات محض کھوکھلے الفاظ شمار ہوں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ بیانات نہ صرف بے اثر ہیں بلکہ بعض عرب حکومتوں کی ناتوانی اور بعض دیگر کی صہیونی دشمن کے ساتھ ملی بھگت کا ثبوت بھی ہیں۔


واضح رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں عرب سربراہی اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کی مذمت کی گئی تھی۔ تاہم، جہاد اسلامی کے مطابق صرف مذمت کافی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی فوری ضرورت ہے تاکہ فلسطینی عوام کو درپیش انسانی بحران کا خاتمہ کیا جاسکے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.