پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز

0 101

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 285 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 312 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 649 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی 6 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 281.66 روپے سے کم ہو کر 281.60 روپے پر آگیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.