وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزرا سے اہم ملاقات کی اور ملاقات کے دوران نئے بجٹ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزراء سے ملاقات کے دوران مہنگائی کو مزید کم کرنے، معاشی اور زرعی ترقی پر تبادلہ خیال کیا، بھارتی جارحیت کیخلاف فتح پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے بجٹ کی تیاری پر مشاورت خوش آئند ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔؎