آئی ایم ایف متوقع مذاکرات میں مزید کڑی شرائط لگا رہا ہے: مفتاح اسماعیل

0 5

سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف متوقع مذاکرات میں مزید کڑی شرائط لگا رہا ہے۔

دنیا نیوزکے پروگرام ’’ٹو نائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جو کرنے کے کام ہیں وہ حکومت نے نہیں کیے، مس گورننس کی وجہ سے بجلی مہنگی ہے، لائن لاسز کو کم نہیں کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہے، تیل کی قیمتیں کم ہونےسےافراط زرمیں کمی آئی ہے، شہبازشریف کی وجہ سےتیل کی قیمتوں میں کمی نہیں آئیں،پچھلےبجٹ میں تنخواہ دارطبقےپرٹیکس لگایا گیا تھا۔

سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ حکومت تاجر دوست سکیم میں ناکام ہوئی، جو کام آئی ایم ایف نے کہے وہ حکومت نےنہیں کیے اس لیے اور بھی کڑی شرائط لگا رہا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا کسان مرچکا ہے اور گندم کوڑیوں کے بھاؤ بک رہی ہے، تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکس بڑھانا اصلاحات نہیں ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.