لیبیا نے صیہونی حکومت کیساتھ تعلقات کی تردید کر دی

0 156

لیبیا کی قومی وحدت حکومت کے صدر عبدالحمید الدبیبہ نے طرابلس میں اپنی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک بار پھر اس بات کی تاکید کر رہے ہیں کہ کسی بھی شکل میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے مخالف ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے سابقہ وزیرخارجہ نجلا المنقوش کی صیہونی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بارے میں کہا کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے صیہونی اخبار یدیعوت آحارانوت نے صیہونی وزیرخارجہ ایلی کوہن کی روم میں لیبیا کی وزیر خارجہ نجلاء المنقوش سے خفیہ ملاقات کی خبر دی تھی جس کے بعد لیبیا میں وسیع پیمانے پر مظاہرے شروع ہوگئے تھے اور لیبیا کے صدر نے نجلا المنقوش کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا جب کہ نجلا المنقوش لیبیا جانے کی بجائے پہلے ترکی اور بعد میں خصوصی پرواز سے برطانیہ چلی گئی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.