اہلیہ کا تھپڑ لگنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فرانسیسی صدر کا ردعمل سامنے آگیا

0 47

فرانسیسی خاتون اول کے صدر میکرون کے چہرے پر ہاتھ مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر فرانسیسی صدر کا ردعمل سامنے آگیا۔

ویتنام پہنچنے پر فرانسیسی صدر کے طیارے کا دروازہ کھُلا تو صدر میکرون کے منہ پر پڑتے ہاتھ نے کیمروں کی توجہ کھینچ لی جس کے بعد فرانسیسی صدر نے جھینپ کر کیمروں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی جس میں کہا گیا کہ فرانسیس خاتون اول نے فرانسیسی صدر کو تھپڑ دے مارا۔

تاہم واقعے کے بعد فرانسیسی صدر امانیول میکرون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اہلیہ کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں تکرار بلکہ مذاق کر رہے تھے۔

صدر میکرون نے کہا کہ واقعے کو کوئی بہت بڑی آفت یا تباہی بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.