فرانسیسی صدر ایمانول میکرون کو ان کی اہلیہ کی جانب سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون ویتنام کے دورے پر موجود ہیں، وہ جب جہاز سے اترنے ہی والے تھے کہ اس لمحے صدر میکرون کو ان کی اہلیہ کی جانب سے تھپڑ مارا گیا اور یہ لمحہ کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا۔
Footage shows First Lady Brigitte Macron appearing to slap President Emmanuel Macron moments before their arrival in Hanoi, Vietnam on May 25.
The incident, captured inside the presidential aircraft, has stirred speculation as the French leader begins a high-stakes diplomatic… pic.twitter.com/rIZSDgWeDM
— TRT World (@trtworld) May 26, 2025
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بعد ازاں جہاز سے اترتے ہوئے صدر میکرون نے بازو آگے بڑھایا تو ان کی اہلیہ نے ان کا بازو بھی نہ تھاما۔
رپورٹ کے مطابق فرانسیسی حکام نے پہلے واقعے کی تردید کی لیکن پھر اسے مذاق میں کی گئی حرکت قرار دیا۔