فلسطینی مجاہدین کابڑاجوابی حملہ، متعددصیہونی فوجی ہلاک

0 136

صیہونی جارحیت کے جواب میں فلسطین کی تحریک استقامت کی جاری کاروائیوں میں القسام اور سرایا القدس بریگیڈز نے شمالی اور جنوبی غزہ میں صیہونی فوج کے خلاف کامیاب کاروائیاں انجام دینے کا اعلان کیا ہے جن میں صیہونی فوجیوں کو خاصا نقصان پہنچا۔ صیہونی جارحیت کے جواب میں فلسطین کی تحریک استقامت کی جاری کاروائیوں کے بارے میں تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے غزہ میں بیت لاہیا کے علاقے العطاطرہ میں صیہونی فوجیوں پر جوابی حملہ کیا جہاں پھر القسام بریگیڈ کے جوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی جس میں کئی صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے اور صیہونی فوج کے ہتھیار تباہ کر دیئے گئے۔

دوسری جانب جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے بھی خان یونس کے جنوب مشرق میں ایک چیک پوسٹ کے قریب ایک گھر میں صیہونی فوج کے ایک اجتماع کو بم دھماکہ کر کے جوابی حملے کا نشانہ بنایا جس میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔ یہ کاروائی الشجاعیہ کے علاقے میں انجام پائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.