غزہ،صیہونیوں فوج کا وحشیانہ حملہ،9شہید بچوں کے والد سمیت درجنوں شہید
غزہ میں 9 شہید بچوں کا باپ بھی شہید، دہشت گرد اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری درجنوں شہید اور زخمی تفصیلات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی کے قصبے القرارہ میں کئی رہائشی عمارتوں کو تباہ کر دیا ہے جبکہ صیہونی فوج کے توپ خانے نے بھی القرارہ پر گولہ باری کی جبکہ صیہونی فوج کے توپ خانے نے غزہ کے علاقے التفاح اور التوام پر بھی گولہ باری کی ہے۔
درایں اثنا گذشتہ دنوں خان یونس پر صیہونی فوج کی بمباری میں شہید ہونے والے نو بچوں کا باپ حمدی النجار آج زخموں کی تاب نہ لاتے شہید ہو گیا۔ فلسطینی حکومت کے میڈیا دفتر نے بھی آج کہا ہے کہ غزہ پٹی کے شہر رفح کے مغرب میں امداد تقسیم کرنے کے مرکز کے قریب فلسطینی نوجوانوں پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں اب تک کم از کم تیس فلسطینی شہید اور ایک سو بیس زخمی ہو چکے ہیں ۔