ہزاروں برس سے گمشدہ قدیم مصر کے تین مقبرے دریافت

0 16

ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ہزاروں برس سے گمشدہ قدیم مصر کے تین مقبرے دریافت کر لیے۔مصریوں کے بنائے گئے یہ مقبرے دریائے نیل کے کنارے واقع مصر کے شہر الاقصر میں ایک آثارِ قدیمہ کے مقام دراع ابو النجا میں دریافت کیے گئے۔ماہرین کے مطابق ان مقبروں کا تعلق 1550 سے 1070 قبلِ مسیح تک حکومت کرنے والی مصری سلطنت سے ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرین نے مقربوں میں کندہ تحریروں سے مقبروں میں دفن افراد کے نام اور خطاب کا پتہ لگا لیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ مقبرے تین مردوں کے ہیں جن کا شاہی خاندان سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن مصریوں کی زندگی میں ان کا اہم کردار تھا۔مقبروں میں اوزار سمیت متعدد دیگر مصری اشیا بھی پائی گئیں۔واضح رہے مشہور ’بادشاہوں کی وادی‘ کے قریب واقع دراع ابو النجا کا مقام اعلیٰ عہدیداران، سپر وائزر اور اہلکاروں کے مدفن کے طور پر جانا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.