پاکستان میں اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو” قائم کر رہے ہیں، بلال بن ثاقب

0 12

وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان کرپٹو میں آگے بڑھ رہا ہے اور حکومت کی مدد سے "اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو” قائم کر رہے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو، بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹیو افسر بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان کرپٹو میں آگے بڑھ رہا ہے جبکہ بھارت میں ٹریکشن کی کمی ہے۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان نہ صرف کرپٹو کو آزما رہا ہے بلکہ مکمل عزم کے ساتھ اس میدان میں داخل ہو چکا ہے، حکومت کی مدد سے "اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو” قائم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں چیزیں مزید دلچسپ ہو جاتی ہیں کہ امریکا کی جانب سے ایسا کرنے کے صرف تین ماہ بعد پاکستان نے اپنا ریزرو بنایا، بھارت ابھی تک صرف کرپٹو پر بات چیت کے وعدے ہی کر رہا ہے اور بھارت کی جانب سے کئی برسوں سے "کرپٹو پالیسی پیپر” جاری کرنے کا کہا جا رہا ہے۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ بھارت کا تازہ ترین وعدہ جون2025 کا ہے، جو ہر گزرتے دن کے ساتھ قریب تو آ رہا ہے لیکن حقیقت میں کبھی پہنچتا نہیں، یہ صورت حال کسی طنزیہ شاعری سے کم نہیں لگتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جسے کبھی ٹیکنالوجی کی دنیا میں پیچھے سمجھا جاتا تھا اب جدت کے اس سفر میں قیادت کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے، پاکستان ایک "نیو بورن” کے عمل سے گزر رہا ہے اور اب وہ عالمی سطح پر اپنی نئی پہچان بنانے کے لیے تیار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.