زرمبادلہ ذخائر 38 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

0 16

اسٹیٹ بینک کی مسلسل ڈالر خریداری کے باعث ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگیا۔مرکزی بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 27 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے نمایاں اضافے سے ملک کے ڈالر ذخائر کا مجموعی مالی حجم 16 ارب 88 کروڑ ڈالر ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بڑھکر 11 ارب 68 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ بینکوں کےڈالر ڈیپازٹس 11 کروڑ ڈالر اضافے سے پانچ ارب 20 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں دو ارب 88 کروڑ ڈالر کااضافہ ہوا۔

ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو 70 دن کی درآمدات کے برابرہیں۔ ترسیلات زر اور برآمدات بڑھنے، آئی ایم ایف اور دیگر انفلوز سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا۔ زرمبادلہ ذخائر بڑھنے سے ادائیگیوں کا توازن بہتر اور روپے کی قدر مستحکم ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.