تہران میں ایندھن کے مراکز پر حملہ، حالات قابو میں، وزارت پیٹرولیم

0 8

ایرانی وزارتِ پیٹرولیم نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے تہران کے دو مقامات پر ایندھن کے ذخائر پر حملہ کیا ہے۔وزارت تیل کے بیان کے مطابق ان حملوں میں شمالی تہران کے علاقے شهران میں واقع ایک آئل ڈپو اور جنوبی تہران میں ایک ایندھن ذخیرہ کرنے والا ٹینک نشانہ بنے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے فورا بعد امدادی اور عملیاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور صورتحال کو مکمل طور پر قابو میں لے لیا گیا ہے۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق ان دونوں تنصیبات میں ایندھن کی مقدار زیادہ نہیں تھی، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصان یا دھماکہ نہیں ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.