اسرائیلی فورسز کی خوراک کے متلاشی افراد پر گولہ باری، مزید 65 فلسطینی شہید
قابض اسرائیلی فورسز کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیاں جاری رہیں۔صیہونی فورسز نے پناہ گاہوں اور خیموں پر حملوں کے ساتھ ساتھ خوراک کے متلاشی افراد پر گولہ باری سے24 گھنٹے میں مزید 65 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی ٹینکوں کی امداد حاصل کرنے کی کوشش کرنیوالے ہجوم پر فائرنگ سے بھوک اور افلاس کے شکار 20 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے، اسرائیلی ٹینکوں نے خان یونس میں بھی شہریوں پر دو گولے داغ دیئے۔غزہ کی گلی سے درجن کے قریب فلسطینیوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں، شہدا کی مجموعی تعداد 55 ہزار 469 ہوگئی، 1 لاکھ 29 ہزار 350 زخمی ہو چکے۔