جنسی تشدد، ہمیں خاموش تماشائی نہیں متاثرین کی آواز بننا چاہیے، کامران ٹیسوری

0 8

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یوم برائے خاتمہ جنسی تشدد تنازعات کے موقع پر ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنسی تشدد ایک "سنگین انسانی المیہ” ہے، ہمیں خاموش تماشائی بننے کے بجائے متاثرین کی آواز بننا چاہیے۔

گورنر سندھ نے کہا ہے کہ تنازعات کے دوران خواتین، بچوں اور کمزور طبقات کو تحفظ فراہم کرنا بین الاقوامی و قومی سطح پر ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرین کو نفسیاتی، قانونی اور سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے معاشرے سے خاموشی کے کلچر کو ختم کرنے اور اس سنگین مسئلے پر شعور بیدار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں! خاموشی توڑیں، شعور اجاگر کریں اور انصاف و احترام پر مبنی معاشرہ تشکیل دیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر جنسی تشدد کے خاتمے کے لیے ہر بین الاقوامی فورم پر مؤثر آواز بن کر ابھرا ہے اور اس عزم کو مزید مضبوطی سے آگے بڑھایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.