اقوام متحدہ کا ایران اسرائیل میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش

0 118

اقوام متحدہ نے ایران اسرائیل میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی قوتوں سے فوری مداخلت کی اپیل کی، ایران اسرائیل میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مطالبہ کیا کہ تصادم کو عالمی رخ اختیار کرنے سے روکا جائے۔اسرائیل ایران جنگ پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ کو ہوگا۔سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست ایران نے کی، اجلاس بلانے کی ایرانی درخواست کو پاکستان، چین اور روس کی حمایت حاصل ہے، ادھر ایران اور مغربی قوتوں کے درمیان جوہری ہتھیاروں پر بات چیت کا آغازبھی جمعہ کو ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.