پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان

0 9

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 652 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 463 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 2 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 9 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے ساتھ ڈالر 283.64 روپے سے کم ہو کر 283.55 روپے پر آگیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.