ایران کے ساتھ مذاکرات کی راہ ہموار ہوگئی، ایران کے ساتھ جرمنی ، فرانس اور برطانیہ کے مذاکرات آج جنیوا میں ہوں گے۔جنیوا میں مذاکرات کے بعد ماہرین کی سطح پر سٹرکچرڈ ڈائیلاگ ہوں گے، جوہری معاملے پر یورپی وزرائے خارجہ، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے مذاکرات کریں گے۔الجزیرہ کے مطابق ان مذاکرات میں جوہری پروگرام کے ساتھ جنگ بندی پر بھی بات ہوگی۔
اسرائیل ایران جنگ پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی آج ہوگا، او آئی سی کا اہم اجلاس ہفتے کو استنبول میں ہوگا، اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی شرکت متوقع ہے، اجلاس سے ترک صدر بھی خطاب کریں گے۔ایران کی اسرائیل پر تازہ بمباری،فوج کے کمانڈ، انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایاایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت اسرائیل پر تازہ بمباری کی، فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج کے یونٹ82 ہنڈرڈ کو شدید نقصان پہنچا، گزشتہ روز ایران نے اسرائیل پر سب سے بڑا حملہ کیا، ایرانی بیلسٹک میزائل نے جنوبی اسرائیل میں واقع سورو کا ہسپتال کو نشانہ بنایا،130 سے زائد افراد زخمی،متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ہسپتال کی عمارت کھنڈر میں تبدیل ہوگئی، سجیل میزائلوں کی گرج سے صیہونی فوج پر ہیبت طاری ہوگئی، اسرائیلی خوف و ہراس کا شکار، زیر زمین شیلٹرز میں جا گھسے۔
ایرانی فوج کاکہنا ہے اہداف پر حملے جاری رہیں گے، صیہونیوں پر جہنم کے دروازے کھول دیئے، ایرانی حملوں میں اب تک 27 اسرائیلی ہلاک، 600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔پاسداران انقلاب نے ایرانی صوبے لورستان میں ایک اور اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔