ایران کا جوہری پروگرام جاری رکھنے کا اعلان
ایران نے جوہری پروگرام جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کا کہنا ہے امریکی حملوں کے بعد تابکاری کے شواہد نہیں ملے، تینوں ایٹمی تنصیبات کی قریبی آبادیوں کو خطرہ نہیں، آئی اے ای اے خاموش اور ممکنہ طور پر شریک جرم ہے۔
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ فردو نیوکلیئر سائٹ کی صرف داخلی اور خارجی سرنگوں کو نقصان پہنچا، ایران پر حملے کے بعد آئی اے ای اے نے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، اپنے بیان میں کہا ایران پر حملے کے بعد تابکاری میں اضافے کی کوئی اطلاع نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تینوں ایٹمی تنصیبات پر تابکاری کی سطح میں کسی اضافے کی اطلاع نہیں ملی، ایران نے آئی اے ای اے سے امریکی حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔