سعودیہ، قطر، عراق سمیت عالمی رہنماؤں کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت

0 10

سعودی عرب، قطر اور عراق سمیت عالمی رہنماؤں نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی شدید مذمت کی۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے پر گہری تشویش ہے، صورتحال کو قریب سے دیکھ ر ہے ہیں، عالمی برادری کشیدگی کم کرنے کیلئے کوششیں تیز کرے، انہوں نے ایران کے مسئلے کو سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنے پرزور،دیا، کیوبا، چلی، میکسیکو، وینزویلا نے ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کی، نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ نے ایرانی تنصیبات پر حملے پر تشویش کا اظہارکیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.