بھارتی ریاست گجرات میں بارشوں سے تباہی مچ گئی۔سیلابی صورتحال کے باعث جنوبی اور وسطی گجرات میں ہر طرف پانی کھڑا ہوگیا، سڑکوں پر کشتیاں چلنے لگیں، سورت میں بھی طوفانی بارشیں ہوئیں، متعدد مکانات گر گئے، امدادی کارروائیاں جاری رہیں۔
بھارتی محکمہ موسمیات کی مزید ایک ہفتہ شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی، موسمی خطرات مزید سنگین ہونے کے پیش نظر 11 اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو سختی سے سمندر میں جانے سے خبر دار کر دیا۔