پاک امریکہ تجارتی مذاکرات میں اہم پیش رفت، آئندہ ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق

0 3

پاکستان اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، دونوں ممالک نے آئندہ ہفتے تک معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے۔وزارتِ خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لُٹنِک کے مابین باہمی ٹیرفس (reciprocal tariffs) سے متعلق ورچوئل میٹنگ ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی مذاکرات میں پیش رفت کے تحت اگلے ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق طے پایا ہے۔

اجلاس میں فریقین نے جاری مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ تکنیکی سطح کے تمام امور آئندہ ہفتے تک مکمل کر لیے جائیں گے، میٹنگ کے دوران دونوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ تجارتی معاہدہ دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت پیدا کرے گا اور یکساں فوائد کے حصول کو یقینی بنائے گا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران مختلف شعبوں میں ممکنہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں حکومتوں نے اس بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ جلد ہی ایک جامع تجارتی معاہدہ طے پا جائے گا جو پاکستان اور امریکہ دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.