بھارتی فورسز کشمیری قوم کو بدنام کرنے کی منظم سازش کررہی ہے: مشعال ملک

0 112

حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کشمیری قوم کو بدنام کرنے کی منظم سازش کررہی ہے۔اپنے ایک بیان مشعال ملک کا کہنا تھا کہ انسانیت ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر روند دی گئی، جموں پولیس نے ایک کشمیری نوجوان کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا، نہ کوئی عدالت، نہ کوئی ثبوت مگر سزا ایسی دی گئی کہ انسانیت شرما گئی۔

انہوں نے دلخراش واقعہ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کر، اُسے سڑکوں پر ذلیل کیا گیا، یہ صرف ایک نوجوان کی تذلیل نہیں یہ پوری کشمیری قوم کی بے عزتی ہے، یہ انصاف نہیں، بلکہ کھلی انتقامی کارروائی ہے۔

حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ سوال اب یہ ہے کہ عالمی برادری کب جاگے گی؟ کب انصاف بولے گا؟ عالمی ادارے کب جاگیں گے؟ ظلم کھلے عام ہو رہا ہے، کشمیر کے نوجوانوں کا سوال ہمارا جرم کیا ہے، کشمیری قوم کو بدنام کرنے کی منظم سازش کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.