جماعت اسلامی کا ملک بھر میں ‘عوامی کمیٹیاں بنانے کا اعلان

0 5

جماعت اسلامی نے ملک بھر میں عوامی کمیٹیاں بنانے کا اعلان کر دیا۔جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے زیر صدارت تنظیمی اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نائب، صوبائی اور اضلاع کے امراء نے آن لائن شرکت کی۔

اجلاس میں حافظ نعیم الرحمان نے ملک بھر میں عوامی کمیٹیاں بنانے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ عوامی کمیٹیاں یونین کونسل سطح پر بنیں گی۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوامی کمیٹیاں شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے طاقتور آواز بنیں گی، کمیٹیوں میں نوجوانوں کو ترجیح بنیادوں پر شامل کیا جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوامی کمیٹیاں منشیات کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گی، تحصیلوں، اضلاع، زونز میں ممبر کنونشنز منعقد کیے جائیں گے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم کے نتیجہ میں لاکھوں نئے ممبرز بنے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.