رہنما تحریک انصاف تیمورسلیم جھگڑا نے کہا کہ خطرہ تھا30 تاریخ کو خیبر پختونخوا کا بجٹ پاس نہ کرتےتووفاق ایمرجنسی لگاسکتا تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام ’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا پارٹی میں اندرونی مشاورت کا عمل ٹھیک نہیں ہے، پیچھےکیا ہوا اب آگے دیکھنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ جب ایکشن بہترہوں گے تو کوئی بدنیتی کا سوال ہی نہیں اٹھائے گا، علیمہ خان ناراض تھیں کہ بانی کے احکامات پرعملدرآمد کےلیےبہترکوشش ہونی چاہیےتھی۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ خطرہ تھا30تاریخ کوبجٹ پاس نہ کرتےتووفاق ایمرجنسی لگاسکتا تھا، جس طریقے سے فیصلے کرنا چاہئیں تھے ہم نےنہیں کیے۔
تیمورسلیم جھگڑا کا مزید کہنا تھا کہ 30جون تک بجٹ پاس کرنےکی سرپرتلوارتھی، ہمیں ہروہ کام کرنا چاہیےجو صوبے کے حق میں ہوو وفاق خیبرپختونخوا کا حق نہیں دے رہا ہے۔