آیت اللہ العظمیٰ الشیخ محمد الیعقوبی نے خون کا عطیہ دیا

0 11

آیت اللہ العظمیٰ الشیخ محمد الیعقوبی نےمحرم الحرام سے قبل ایثار و قربانی کا حسینی پیغام دیتے ہوئے خون کا عطیہ دیا تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کی آمد سے قبل، آیت اللہ العظمیٰ الشیخ محمد الیعقوبی دام ظلہ نے ایک اعلیٰ انسانی اور حسینی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے خون کا عطیہ دیا۔

میڈیکل ٹیم نے مرجع عالی قدر کی رہائش گاہ پر حاضر ہو کر خون کا عطیہ لیا، جو خدمتِ انسانیت اور امام حسینؑؑ کی راہ میں ایثار کی عملی مثال ہے۔یہ اقدام محرم الحرام کے ان مبارک دنوں سے قبل انجام پایا ہے جن میں اہلِ بیتؑ کی قربانیوں کو یاد کیا جاتا ہے۔ آیت اللہ الیعقوبی نے اس موقع پر فرمایا:”محرم ہمیں سکھاتا ہے کہ ہم اپنی توانائیاں خلقِ خدا کی خدمت میں صرف کریں۔

خون دینا ایک حسینی عمل ہے، جو زندگیوں کو بچا سکتا ہے اور ظلم کے خلاف شعور کو زندہ رکھتا ہے۔”مرجع عالی قدر کے اس اقدام کو عوامی سطح پر سراہا گیا، اور اسے نوجوانوں کے لیے عملی پیغام قرار دیا گیا کہ عزاداری صرف آنسو نہیں بلکہ عمل، فداکاری اور بیداری کا نام ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.