دہشتگرد اسرائیل کے وحشیانہ حملے نہ رکے، مزید 28 فلسطینی شہید
دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری رہے۔صیہونی فورسز کے فضائی حملوں میں مزید 28 فلسطینی شہید جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے، 24 گھنٹے میں 118 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں سکول پر بمباری کی اور امداد کے منتظر افراد کو بھی نشانہ بنایا۔
شہدا کی مجموعی تعداد 57 ہزار 130 ہو گئی،ایک لاکھ 34 ہزار 592 فلسطینی زخمی ہو چکے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں بقا کی آخری امیدیں بھی ختم کی جا رہی ہیں، غزہ میں ایندھن نہ پہنچنے دیا گیا تو سنگین نتائج سامنے آئیں گے، ایندھن کی عدم فراہمی سے نوزائیدہ بچوں کیلئے انکیوبیٹر بند ہوجائیں گے۔